• news

بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی  بیوی روڈ حادثے میں ہلاک


امرتسر(آئی این پی)2013 میں پاکستانی جیل میں ساتھی قیدیوں کے ہاتھوں جھگڑے کے بعد زخمی ہو کر ہلاک ہونے والے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی بیوی بھارت میں روڈ حادثے میں ہلاک ہو گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  سربجیت سنگھ کی بیوی سکھپریت کور دو پہیوں والی گاڑی پر سوار تھی جب وہ فتح پور کے قریب  غلطی سے اس سواری سے گر گئیں، سکھپریت کور کو اسپتال لے جایا گیا جہاں  وہ چل بسی۔سکھپریت سنگھ نے پسماندگان میں دو بیٹیاں پونم اور سواپندیپ کو چھوڑا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال جون میں سربجیت سنگھ کی بہن اور بھارتی جنتا پارٹی کی سرکردہ لیڈر دلبیر کور، امرتسر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی تھی۔واضح رہے کہ سربجیت سنگھ1991 میں امرتسر کے قریب غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا تھا، اسے جاسوسی  اور   پاکستان میں دھماکے کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔2013 میں سربجیت سنگھ کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ساتھی قیدیوں کے ساتھ لڑائی جھگڑے میں شدید زخمی ہونے کے بعد جناح اسپتال میں چل بسا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن