کانسٹیبل قتل کیس، ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 ستمبر تک توسیع، فرد جرم کیلئے ملزم 22 ستمبر تک طلب
لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت نے کانسٹیبل کمال کے قتل میں ملوث ملزموں پر فرد جرم عائد کیے جانے کے حوالے سے طلب کر لیا۔ عدالت نے ملزم عکرمہ بخاری کے جوڈیشل ریمانڈ میں15 ستمبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے ملزمان کو فرد جرم کے لیے 22 ستمبر تک طلب کر لیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے کیس پر سماعت کی۔ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم عکرمہ بخاری کو جیل سے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ ملزم کا والد ساجد حسین بخاری حاضری کے لیے عدالت میں پیش ہوا۔