• news

ہائیکورٹ کے 7 اسٹیبلشمنٹ افسروں کے تبادلے، امجد بشیر راولپنڈی بنچ تعینات 


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ کے گریڈ 19 کے 7 اسٹیبلشمنٹ افسروں کے تبادلے کیے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ رجسٹرار امجد بشیر کا ریکروٹمنٹ برانچ پرچیز برانچ راولپنڈی بنچ تبادلہ،  اسسٹنٹ رجسٹرار محمد الیاس کو ریکروٹمنٹ اینڈ ایگزامینیشن برانچ تعینات، اسسٹنٹ رجسٹرار وقاص اسلم اور اعجاز اکرم کو ایچ آر پرنسپل سیٹ پر تعینات،  اسسٹنٹ رجسٹرار محمد نعمان ڈار کا بل برانچ تبادلہ، اسسٹنٹ رجسٹرار احسن بشیر کا جنرل برانچ پرنسپل سیٹ تبادلہ جبکہ اسسٹنٹ رجسٹرار ذیشان علی کا مینٹیننس ڈسٹرکٹ جوڈیشری برانچ تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن