• news

سانگھڑ سے عرفان صدیقی کی نعش برآمد ‘5 سال  سے گمشدہ تھا، وزیراعظم  نوٹس لیں: رابطہ کمیٹی 


سانگھڑ (نوائے وقت رپورٹ)   سانگھڑ کے علاقے شاہ پورچاکر سے 50 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق  50 سالہ شخص کی لاش کھیتوں سے ملی جس کی شناخت عرفان بصارت صدیقی کے نام سے ہوئی ہے۔ عرفان  پی آئی بی کالونی کراچی شرقی کا رہائشی ہے۔ موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد پتہ چلے گی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین کا کہنا  ہے کہ عرفان  صدیقی 5 سال سے لاپتہ تھے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے ایم کیو ایم کے جبری گمشدہ کارکن کی 5 سال بعد لاش ملنا لمحہ فکریہ ہے۔ عرفان بصارت کے ماورائے عدالت قتل پر ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن رنجیدہ ہے۔  رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس پاکستان انصاف فراہم اور معاملے کی تحقیقات کا حکم دیں۔

ای پیپر-دی نیشن