• news

پاکستان میں سیلاب کے باعث تباہی روز بروز بڑھ رہی ہے ،مسعود خان 



اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار) پا کستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب مزید تباہ کن ہوتا جا رہا ہے جبکہ ماحولیاتی تبدیلی کی بدولت مجموعی نقصان بہت زیادہ ہے۔ سفیر پاکستانی نے کہا  پاکستان میں بہت مشکل صورتحال کا سامنا ہے اور  ہمیں تباہی در تباہی کا سامنا ہے۔ سفیر پاکستان نے کہا  سیلابی آفت کے باعث پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں  پیدا ہو چکی ہیں، لوگ بڑے پیمانے پر بے گھر ہوئے ہیں جبکہ مویشی اور فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ سفیر پاکستانی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  کے بیان کا حوالہ دیا کہ پاکستان میں کل نقصانات کا حجم 30 بلین ڈالر سے تجاوز کرے گا۔ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا  پاکستان حالیہ آفت سے نمٹنے کے لیے اپنے وسائل بروئے کار لا رہا ہے لیکن تباہی کا پیمانہ اتنا زیادہ ہے ہم یہ کام اکیلے نہیں کر سکتے۔ سیلاب سے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں عالمی برادری بالخصوص ترقی یافتہ ممالک اور اقوام متحدہ ماحولیاتی  تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی معاونت  کے لئے آگے بڑھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن