نجکاری کمشن نے ڈسکوز کے اثاثوں کو جانچ کرنے کی ہدایت کر دی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل کی صدارت میںکابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں نجکاری کمیشن نے ڈسکوزکے انتظام میں نجی شعبے کی شراکت سے متعلق ایک سمری پیش کی۔ سی سی او پی نے تفصیلی غور و خوض کے بعد نجکاری کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ ڈسکوز (آئیسکو، فیسکو اور حیسکو) کے انتظام میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر تفصیلی پریزنٹیشن دے۔ پاور ڈویژن کو ہدایت کی گئی وہ معروف ویلیوایشن فرم کے ذریعے ڈسکوزکے اثاثوں کی مکمل جانچ کرے اور کمپنیوں کی مالی صحت کے بارے میںرپورٹ پیش کرے۔ سی سی او پی نے 24 جون کو اپنی میٹنگ میں سروسز انٹرنیشنل ہوٹل، لاہور ٹرانزیکشن کا جائزہ لینے کے لیے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی۔ جس نے اپنی رپورٹ دی جس میں ہوٹل کی جائیداد کی تازہ ویلیوئزایشن کرائی گئی، سی سی او پی نے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس (ایچ ای سی) کی لین دین کی کی تکمیل اور نجکاری میں زیر التواء مسائل کو حل کرنے سے متعلق ایک سمری کو موخر کر دیا۔