• news

اوگرا ختم کر کے پٹرول قیمتوں کا اختیار آئل کمپنیوں کو دیا جا رہا ہے: آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن 


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جنرل سیکرٹری آئل ٹینکرز اینڈ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن جمشید خان نے کہا ہے کہ حکومت اوگرا کو ختم کر کے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتوں کے تعین کا اختیار  دے رہی ہے۔ اوگرا کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے پٹرول کا کارروبار تباہ ہو جائے گا۔ ہر پٹرول پمپ من مانے ریٹ پر پٹرول بیچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہد خاقان نے ہمیں مافیا کہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن