مریم نواز کی پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواست پر سماعت آج ہو گی
لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواست پر سماعت (آج) بدھ کو ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔ مریم نواز کی درخواست کی سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں، جب کہ فل بینچ 14ستمبر کو مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرے گا۔