• news

سیالکوٹ: پولیس تحویل میں ملزموں  پر فائرنگ‘ ایک ہلاک‘ دوسرا زخمی


سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی) پولیس تحویل میں ملزموں پر فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پھلورہ کے علاقہ میں قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم ظہیر اور نعیم کو پولیس نے عدالت میں پیشی کے لیے لایا تھا۔ عدالت میں حاضری کے بعد ملزموں کو پولیس تحویل میں واپس لے جایا جا رہا تھا کہ تھانہ پھلورہ کی حدود میں مذکورہ مقدمہ کے مدعی فریق نے ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار ملزموں پر فائرنگ کر دی جس سے نعیم نامی ملزم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن