انڈونیشیا کے قبیلے کی قبیح رسم مرد کے انتقال پر خواتین کی انگلیاں کاٹ دی جاتی ہیں
لاہور (نیٹ نیوز) انڈونیشیا کے دانی قبیلے کے کسی فرد کی موت پر خواتین کی انگلیاں کاٹ دی جاتی ہیں۔ دانی قبیلے میں جب بھی خاندان کا کوئی فرد انتقال کرتا ہے تو گھر کی خواتین کی انگلیاں 'اکیپالن' نامی رسم کو پورا کرتے ہوئے کاٹ دی جاتی ہیں۔ قبیلے کے افراد کا ماننا ہے کہ اس طرح آباؤ اجداد کی روحوں کو سکون ملتا ہے۔ انگلیاں کاٹنے سے پہلے خون کی گردش کو روکنے اور درد سے بچنے کے لیے خواتین کی انگلیوں کو مضبوطی سے رسی سے باندھا جاتا ہے اور پھر کلہاڑی سے انگلیوں کا اوپر کا حصہ کاٹ دیا جاتا ہے۔