امریکہ، لاس اینجلس کائونٹی میں منکی پاکس سے پہلی موت کی تصدیق
واشنگٹن ۔(اے پی پی)امریکی ریاست کیلی فورنیا کی کائونٹی لاس اینجلس میں منکی پاکس سے پہلی موت کی تصدیق ہوگئی۔ چینی ذرائع بلاغ کے مطابق اس بات کی تصدیق لاس اینجلس کانٹی کے محکمہ صحت عامہ اور بیماریوں کی روک تھام اور بچائو مرکز (سی ڈی سی) نے کی ہے۔