• news

گستاخانہ مواد کی تشہیر کیخلاف موثر قانون سازی ، اٹارنی جنرل معاونت کیلئے طلب


اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت نے مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف موثر قانون سازی کیلئے دائر درخواست میں اٹارنی جنرل آف پاکستان کو معاونت کیلئے طلب کرتے ہوئے وزارت قانون سے قانون سازی کیلئے اقدامات پر مشتمل رپورٹ بھی طلب کر لی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل کرنل(ر)انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے کہاکہ اسی ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 2017 میں ایک فیصلہ دیا تھا،عدالت نے ایف آئی اے کو ملزمان کی گرفتاری اور توہین آمیز مواد ہٹانے کا حکم دیا تھا،عدالت نے وزارت قانون کو اس اہم ایشو پر قانون سازی کا بھی حکم دیا تھا،ایف آئی اے نے کارروائی کر کے گرفتاریاں کر لیں، گستاخانہ مواد بھی ہٹا دیا،قومی اسمبلی اور سینیٹ سے قراردادیں منظور ہو چکیں لیکن قانون سازی نہیں ہو سکی،عدالت اس اہم ایشو پر موثر قانون سازی کیلئے حکم جاری کرے،عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن