سپریم کورٹ میں اداروںکیخلاف توہین آمیز بیانات کا سلسلہ رکوانے کی درخواست دائر
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں اداروں کے خلاف توہین آمیز بیانات کا سلسلہ روکوانے کی درخواست دائر کردی گئی مشترکہ درخواست مختلف شہروں کے چھ شہریوں کی جانب سے آئینی آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ معزز عدالت آئین کے آرٹیکل 19 کی تشریح کرے کیونکہ آئین کا آرٹیکل 19 میں اظہار رائے کی آزادی لامحدود نہیں۔آرٹیکل 19 کے تحت اظہار رائے پر کچھ قد غنیں بھی ہیں۔درخواست میں استد عا کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کو توہین آمیز بیانات کا سلسلہ روکنے کیلئے آرٹیکل 19کو مد نظر رکھنے کیلئے کوڈ آف کنڈیکٹ تیار کرنے کا حکم دیا جائے کوڈ آف کنڈیکٹ پر عمل کرکے اداروں کی تضحیک، سرکاری ملازمین کی تضحیک،سرکاری حکام سرکاری ملازمین کی تضحیک کا سلسلہ روکا جائے اور وفاقی حکومت کو موجودہ اظہار رائے کے قوانین پر نظر ثانی کرنے کا حکم دیا جائے۔فریقین کو آرٹیکل 19 پر من و عن عمل در آمد یقینی بنانے کا حکم دیا درخواست میں پیمرا، الیکشن کمیشن اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔