• news

کرونا مزید ایک جان بحق 19ستمبر سے بچوں کو ویکسین لگا نے کا فیصلہ


لاہور؍ اسلام آباد (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں کرونا وائرس کے 99 کیس رپورٹ ہوئے۔ ایک مریض جاں بحق ہو گیا۔ 89 کی حالت تشویشناک ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 99 کیس رپورٹ ہوئے اور ایک مریض جاں بحق ہوا۔ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 161 کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں 99 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت شرح 1.08 فیصد رہی۔  دوسری جانب نوائے وقت رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے بچوں کو کرونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت صحت کے مطابق پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں بچوں کو کرونا ویکسین لگائی جائے گی۔ پانچ سے بارہ سال کی عمر کے بچوں کو کرونا ویکسین لگائی جائے گی۔ بچوں کو کرونا ویکسین لگانے کی مہم 19 ستمبر سے شروع ہو گی اور بچوں کو سکولوں میں بھی ویکسین لگائی جائے گی۔ بچوں کو کرونا ویکسین والدین کی رضامندی سے لگائی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن