سیرت رحمتہ للعالمین ہمارے لئے مشعل راہ ہے: عبدالخبیر آزاد
لاہور ( خصوصی نامہ نگار)باچا خان اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سلاطین ہال ضلع چارسدہ سیرت رحمتہ للعالمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان تھے۔رحمتہ للعالمین کانفرنس سے مولانا سیدمحمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت رحمتہ للعالمین ہمارے لئے مشعل راہ ہے،آج ہمیں ایسی کانفرنسوں کا انعقاد ہر سطح پر کرنے کی ضرورت ہے،حضور کی سیرت پر عمل کرکے ہی ہم کامیاب ہوسکتے ہیں، آپ کی سیرت احترام انسانیت کا عظیم درس دیتی ہے،آپ کو سارے جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا اور آپ کا فرمان ہے کہ مومن مومن کا بھائی ہے،آج ہمیں مذہبی ہم آہنگی و رواداری کے لیے سیرت النبی سے روشنی حاصل کرکے کامیابی حاصل کرنی ہوگی،آنے والامہینہ ربیع الاوّل کا ہے جس کو ہم سب مل کر منائیں گے،ہمارے لیے نبی کریم ؐکی ذات سے بڑھ کرکوئی نہیں۔