• news

سابق وفاقی وزیر سردار مقصود احمد لغاری  کراچی میںانتقال کر گئے  نماز جنازہ آج لاہور میں ہو گی


غازیخان،کوٹ چٹھہ، چوٹی زیریں (بیورو رپورٹ+تحصیل رپورٹر+ نیوز رپورٹر) سابق وفاقی وزیر سردار مقصود احمد خان لغاری انتقال کر گئے۔ آج  لاہور میں نماز جنازہ کے بعد والد کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ سردار مقصود احمد خان نے اپنی سیاست کا آغاز 1979ء میں چئیرمین ضلع کونسل کی حیثیت سے کیا اور 1983ء میں ایک مرتبہ پھر چئیرمین ضلع کونسل منتخب ہو گئے۔ 1985ء کے غیر جماعتی انتخابات میں سردار مقصود احمد لغاری رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن