• news

ملکہ برطانیہ کا تابوت 4 روز ویسٹ  منسٹر ہال میں رہے گا 


لندن (نوائے وقت رپورٹ) ملکہ کا تابوت گزشتہ روز ویسٹ منسٹر ہال لایا گیا عوام ملکہ کو خراج عقیدت پیش کر سکیں گے۔ ملکہ کا تابوت 4 روز تک وہیں رکھا جائے گا۔ دعائیہ تقریب میں شاہ چارلس شریک ہوں گے۔ تقریب کے بعد ہال عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔ ملکہ کی آخری رسومات 19 ستمبر کو مکمل ہوں گی۔  

ای پیپر-دی نیشن