ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے کیلئے یاددہانی پیغامات بھجوانا شروع کر دئیے
لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ٹیکس دہندگان کو رواں سال کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے کیلئے یاددہانی کے پیغامات بھجوانا شروع کر دئیے ۔ ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے کی آخری تاریخ30ستمبر مقرر ہے ۔ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے انکم ٹیکس گوشوارہ ہر سال جمع کرایا جائے ۔ٹیکس دہندگان کو موبائل نمبرز اور ای میل آئی ڈیز پر پیغامات بھجوائے جارہے ہیں۔