• news

رائو خالد محمود لاہور میں قازقستان کے اعزازی قونصل جنرل تعینات 

لاہور(نیوز رپورٹر)صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے معروف کاروباری شخصیت رائو خالد کو قازقستان کا اعزازی قونصل جنرل تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ صدر پاکستان نے انہیں قونصل جنرل کے تمام اختیارات، استثنیٰ اور مراعات دی ہیں۔ گزشتہ ماہ قازقستان کے وزیر خارجہ نے انہیں دونوں ممالک کے درمیان سیاحت، تجارت اور برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے پورے صوبہ پنجاب کیلئے قونصل جنرل کے طور پر نامزد کیا ۔ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ قازقستان جلد ہی لاہور سے الماتی کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرے گا جس سے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت اور تجارت کو فروغ ملے گا۔ قازقستان کا قونصل خانہ جلد لاہور میں کھولا جائے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن