اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کا جذبہ خیرسگالی ، انسانیت دوستی قابل تعریف :عمر سرفراز
لاہور (کامرس رپورٹر) ایگزیکٹو بورڈ ممبر پیاف عمر سرفراز نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی پاکستان آمد کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے ہوئی بدترین تباہی پر مرہم رکھنے اور متاثرین کی داد رسی کیلئے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ نہایت مؤثر اور معاون ہے۔ سیلاب سے ہونے والے نقصان کے بعد متاثرہ علاقوں میں زندگی کی بحالی کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں ہے۔ مشکل ترین وقت میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کا جذبہ خیرسگالی اور انسانیت دوستی قابل تعریف ہے۔ پاکستان کے غیور عوام تجارتی عوامی اور سماجی شعبہ ہائے زندگی سیکرٹری اقوام متحدہ کے فلاحی دورے اور تعاون و اقدامات کے دل و جان سے مشکور و ممنون ہیں۔ پاکستان کو سیلاب کی آفت سے محفوظ بنانے اور متاثرین کی صحیح معنوں میں داد رسی کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ مکانات دکانوں اور کاروبار تباہ ہوگئے ہیں سیلاب متاثرین کو معمول کی زندگی لوٹائی جانی چاہیے۔