عرس داتا گنج بخش‘چہلم حضرت اام حسینؓ ، سکیورٹی کیلئے سینکڑوں پولیس اہلکار تعینات
لاہور(نامہ نگار)سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا چہلم اور عرس تقریبات کے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کربلا گامے شاہ، بھاٹی چوک، دربار، پیر مکی اور سرکلر روڈ کا وزٹ کیا، عرس تقریبات کےلئے 6 ڈی ایس پیز، 60 انسپکٹرز، 660 وارڈنز تعینات ہیںجبکہ چہلم ڈیوٹی کےلئے 4 ڈی ایس پیز، 38 انسپکٹرز اور 555 وارڈنز تعینات ہیں۔مجموعی طور پر 9 ڈی ایس پیز، 110 انسپکٹرز، 160 پٹرولنگ آفیسرز اور 11 سو سے زائد ٹریفک اہلکار تعینات ہوں گے۔
، ان کا کہنا تھا کہ زائرین اور عزاداروں کےلئے پارکنگ کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، چہلم اور عرس کی سکیورٹی کے پیش نظر مخصوص روڈز کو عام ٹریفک کیلئے بند رکھا جائےگا، شاہدرہ سے لوئر مال آنے والی ٹریفک کو آزادی چوک سے جانب ریلوے سٹیشن بجھوایا جائےگا،شاہدرہ سے لوئر مال آنے والی ٹریفک نیازی شہید چوک سے بندروڈ، سگیاں جاسکے گی، چوبرجی چوک سے لوئر مال/داتا صاحب آنے والی ٹریفک کو اےم اے اوکالج سے متبادل راستوں بجھوایا جائےگا، انرسرکلرروڈسے آنیوالی ٹریفک موری گیٹ سے براستہ اردوبازارکچہری روڈ اپنی منزل کی طرف جاسکے گی، بوقت ضرورت ٹرن لاءکالج سے ٹریفک کواردوبازار نہیں جانے دیاجائیگا، سرکلرروڈسے آنیوالی تمام پبلک سروس گاڑیاں چوک شاہ عالمی سے جانب میوہسپتال بجھوائی جائیں گی، چوک ضلع کچہری،کارنر ڈی آئی جی آپریشن آفس،گو ل چکرگیٹ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے کوئی بھی ٹریفک لوئر مال نہیں جاسکے گی، چوک ریٹی گن،چوک بلال گنج چوک بیری والا،موری گیٹ سے بھی کوئی ٹریفک داتا حضورکی طرف نہیں جاسکے گی،چوک ٹیکسالی،موری گیٹ، چوک آزادی سے بھی کسی قسم کی ٹریفک کولوئرمال روڈپرداخل نہیں ہوگی، شاہدرہ سے اپر مال آنے والے شہری براستہ ریلوے سٹیشن، پریس کلب سے اپر مال جا سکیں گے، چوبرجی اور پی ایم جو چوک سے راوی روڈ جانے والے شہری براستہ سگیاں رنگ روڈ جا سکے گی، تمام سست رفتار ٹریفک کو چوک ٹیکسالی براستہ موہنی روڈ اور موری گیٹ سے جانب اردو بازار چلایا جائےگا۔ شہری مزیدراہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن15 پر کال کر سکتے ہیں۔