عالم دین مولانا ظفر احمد قاسم کی یاد میں تعزیتی سیمینار آج جامعہ قاسم العلوم میں ہوگا
لاہور( خصوصی نامہ نگار)عالمی انجمن خدام الدین کے زیر اہتمام ممتاز عالم دین اور جامعہ خالد بن ولیدکے شیخ الحدیث و مہتمم حضرت مولانا ظفر احمد قاسم کی علمی و دینی اور ملی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج بعد نماز مغرب مرکز اہل حق جامعہ قاسم العلوم شیرانوالہ گیٹ لاہور میں ”تعزیتی سیمینار“عالمی انجمن خدام الدین کے مرکزی امیر حضرت مولانا میاں محمد اجمل قادری کی زیر صدارت ہوگا ۔
جس سے جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد، مولانا احمد علی ثانی، جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنماءمولانا محمد امجد خان، مولانا عبدالرو¿ف فاروقی سمیت دیگر علماء و مشائخ اورمذہبی رہنماءخطاب کرینگے۔