برطانوی سکالر ملاقات،عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اوّلین ترجیح ، طاہر رضا بخاری
لاہور (خصوصی نامہ نگار)ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے داتا دربار میں برطانوی سکالر طحہ قریشی سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ حکومت کی اوّلین ترجیح ہے، محبت رسول کے بغیر ایمان کی تکمیل ممکن نہیں۔ اس موقع پر طحہ قریشی نے کہا کہ عقیدہ ختمِ نبو ت کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر آگاہی کی از حد ضرورت ہے۔علاوہ ازیں ڈاکٹرطاہر رضا بخاری کی کتاب ”الزاد الحقیقت فی الطریقت والتصوّف“ کی رونمائی آج حضرت داتا گنج بخشؒکے سالانہ عرس پر رسم چادر پوشی کےساتھ ہوگی۔ اس موقع پر عمائدین، علمی اور دینی شخصیات شرکت کرینگی۔