• news

میکڈونلڈ 15ویں نیشنل انٹر سکول ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ کل سے شروع


لاہور(سپورٹس رپورٹر)میکڈونلڈ 15ویں نیشنل انٹر سکول ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ بوائز اینڈ گرلز مقابلے کل سے شروع ہونگے ۔ ایج گروپ بوائز اینڈ گرلز :-06-08-10-12-14-16 & Openشامل ہیں ۔ گرلز ایونٹ کل 16 ستمبربروز جمعہ صبح سات بجے شرو ع ہونگے ۔ بوائز ایونٹس سہ پہر 2.30 بجے شروع ہونگے ۔ بوائز ایونٹ کے مقابلے پرسوںصبح نو سے سہ پہر اڑھائی بجے تک بھی جاری رہیں گے ۔ ملک بھرسے 400 زیادہ مختلف سکولوں کے بچے ان سوئمنگ مقابلوں میں حصہ لیںگے ۔مقابلے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس نزد قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ہونگے ۔ تمام سوئمر اپنااصل بے فارم، شناختی کارڈ اور بے فارم، شناختی کارڈکی فوٹو کاپی اوراپنی 2 عدد تصویریں ساتھ لائیں ان کاغزات کے بغیر سوئمر چیمپئن شہ میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن