پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ، ایف آئی اے نے ڈیڑھ سو نوٹسز بھیجے: اسد عمر
لاہور (نیوز رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے، ایف آئی اے کی جانب سے ڈیڑھ سو نوٹسز بھیجے گئے ہیں، حکمرانوں کو خطرہ ہے کہ عام شہری اٹھ رہا ہے،، حکمرانوں کا مقصد پی ٹی آئی اراکین کو ہراساں کرنا ہے، ویب سائٹس کے ذریعے فنڈزریزنگ کو غیر قانونی کہا جارہا ہے، تحریک انصاف کی فنڈ ریزنگ عام آدمی کے ذریعے کی جارہی ہے ، چند طاقتورطبقوں نے ملک کو شکنجے میں جکڑ رکھا ہے، پاکستانی سیاست میں صرف پیسے کا قبضہ ہے ، ان سب کا مقصد عمران خان کو نشانہ بنانا ہے، سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر گزشتہ رات ایف آئی اے نے چھاپا مارا ، ایف آئی اے حکام سینیٹر سیف اللہ نیازی کا لیپ ٹاپ بھی لے گئے ، آزادی اظہار رائے پر پابندی لگا کر عام آدمی کا گلا گھونٹا جارہا ہے، بدھ کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ایک عام پاکستانی طاقتور ہوچکا ہے ،یہ تمام حرکات ان کی تقاریرکاحصہ ہیں، آج کل ذرائع ابلاغ کو قابو کرنے کی کوشش کی جاررہی ہے ، ذرائع ابلاغ کے ارب پتی مالکان کو قابو کرنا نسبتاًآسان کام ہے، لاکھوں پاکستانیوں کو آزادی رائے کا حق ہے ، ان کی آواز کو دبانے کیلئے ہدف کا استعمال کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ کئی چینلز پر عمران خان کی تقاریرکو بند کیا گیا ، عمران خان کی تقاریر سوشل میڈیا کے آسمان پر چلی گئیں ۔ انہوں نے کہا ایک چھوٹے اور طاقتور طبقے نے نظام پر قبضہ کیا ہے ، 70سال سے جو حالات ہیں وہ اس طبقے کی وجہ سے ہیں، ایک خبر آئی کہ سافٹ ویئر طریقہ کار کو عام پاکستانیوں کا گلہ گھونٹنے کیلئے ٹارگٹ کیا جارہا ہے ، اس کا ہدف عمران خان نہیں بلکہ عام پاکستانی ہے ، اسد عمر نے کہا کہ تمہاری ہمت کیسے ہوئی ، ہم نے حقیقت کا بتادیا تو سال پوچھنے والے تم ہوتے کون ہو۔ ایک عام پاکستانی گھر بیٹھے اپنی بات پر جگہ پہنچا سکتا ہے ، پاکستان کی سیاست پر پیسے کا قبضہ ہے ، انہوں نے سوشل میڈیا کو بند کرنے کی کوشش کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی فنڈریزنگ عام پاکستانی کے ذریعے کی جارہی ہے ، پی ٹی آئی کو ساؤنڈ سسٹم دینے پر بھی ایف آئی اے جواب مانگ رہی ہے ، پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے لوگوں کر ہراساں اور خوفزدہ کرنا ان کا مقصد ہے ، رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کو اپنے اللہ پر یقین ہے ، عمران خان پاکستانی عوام پر سیاست کررہا ہے ، انویسٹر کے پیسے سے سیاست میں آئیں گے تو ارب پتی لوگوں کو مزید موقع ملتا ہے ، دونوں پارٹیوں کی لیڈر شپ نے سیاست میں اربوں ڈالر بنائیں گے ۔چندماہ پہلے تحریک عدم اعتماد آئی تو اس کے خلاف نامنظور ڈاٹ کام کی ویب سائٹ بنائی گئی ۔ اس ویب سائٹ پر دنیا بھر سے پاکستانی لوگ پیسے جمع کراتے ہیں، الیکشن کمیشن سے اپیسے کی آڈیٹنگ اور رپورٹنگ کرکے غیر قانونی قرار دے رہا ہے ، یہ غیر قانونی نہیں بلکہ ان کے سیاسی موت ہے ، عام پاکستانیوں کے پیسوں سے چلنے والی تحریک پر طاقتور لوگ کدھر جائیں گے ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایف آئی اے کی تحقیق کا معاملہ قانونی طور پر چیلنج کررہے ہیں، 2017میں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو تمام جماعتوں کی بلاتفریق تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا ۔ جو تحقیقات پی ٹی آئی کے خلاف کی جارہی ہیں، وہ دوسری جماعتوں کے خلاف بھی ہونی چاہیے۔