لاہور بچے، قصور میں 2 لڑکیوں سے زیادتی، ایک ملزم گرفتار
لاہور؍ قصور؍ اوکاڑہ؍ دیپالپور؍ جمبر (نامہ نگاران+ نمائندگان) کوٹ لکھپت پولیس نے10سالہ معصوم بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم کوگرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ لکھپت کی چوکی رکھ چند رائے کی حدود میں دس سالہ حسنین نماز فجر پڑھنے کے لئے مقامی مسجد میں گیا تھا۔ واپسی پر ملزم عباس بچے کو ورغلا کر ایک عمارت کے تہہ خانے میں لیے گیا اور اس نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق شہر قصور کے گردونواح میںدو لڑکیوں کو بے آبرو کر دیا گیا۔ گندھی اوتاڑ کی 22 سالہ (ب) بی بی ملزم ذوہیب نے زیادتی کی۔ دلشاد نے تھانہ کوٹ رادھا کشن میں درخواست دی ہے کہ میری 16سالہ بہن (ح) بی بی ماموں کے گھر جا رہی تھی کہ ملزم یوسف نے پٹرول پمپ پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔ جمبر کے مطابق نواحی بستی گلشن جمبر کے اوباش نے ہوٹل پر کام کرنے والے محنت کش لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم ہوٹل ملازم کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر قبرستان میں لے گیا تھا۔ رحمان ٹائون کی بیوہ خاتون ارشاد بی بی بی کا 15 سالہ بیٹا (ع ر) گلشن اڈا پر صفدر آرائیں کے ہوٹل پر محنت مزدوری کر کے اپنی والدہ اور بہن بھائیوں کا پیٹ پالتا تھا۔ گذشتہ رات ساڑھے دس بجے اوباش شخص سیف اللہ نے قبرستان پہنچا کر زیادتی کر ڈالی۔ بعد ازاں ملزم اسے برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا، بعد ازاں پولیس اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ نامہ نگار دیپالپور کے مطابق گن پوائنٹ پر شادی کا جھانسہ دیکر طلاق یافتہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ عرفان کو ورغلا کر نامعلوم مقام پر لے گیا جہاں گن پوائنٹ سے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ قبل ازیں واٹس ایپ کی تصاویر کی بنیاد پر بلیک میل کرتا رہا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق خاتون دو ماہ سے حاملہ ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ نامہ نگار اوکاڑہ کے مطابق نواحی قصبہ کوٹ شوکت سلطان کے رہائشی منظور احمد کی بیٹی (م) کو نادرا میں نوکری دلانے کا جھانسہ دیکر ملزم گلزار گن پوائنٹ پر کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ لڑکی موقع پاکر بھاگ آئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔