• news

متاثرین سیلاب کی امداد کی کوششوں کو تیز کیا جائے: طاہر اشرفی 


اسلام آباد  (نامہ نگار) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی صورتحال میں ضرورت اس امر کی ہے کہ امداد کی کوششوں کو تیز کیا جائے، پاکستان کو داخلی طور پر یکجہتی کی ضرورت ہے، سیاست سے بالاتر ہو کر ہمیں سیلاب زدہ علاقوں میں مصیبت زدہ پاکستانیوں کا خیال کرنا ہے۔ (کل) جمعہ کے روز خطبات جمعہ میں تمام مساجد میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے اپیل کی جائے گی، سعودی عرب کی سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے عوامی مہم کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی  نے کہا کہ سیلاب زدگان کے لئے کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے، عالم اسلام کی تنظیموں، قائدین تاجروں کو سیلاب زدگان کی امداد کے لئے فوری طور پر تعاون کی اپیل کرتے ہیں، سیلاب زدگان کہ امداد کے لئے آنے والے تمام اداروں اور شخصیات سے ہر ممکن سطے پر تعاون کیا جائے گا اور جو سہولت ممکن ہو گی وہ مہیا کی جائے گی،   سیاست سے بالاتر ہوکر سوچنا ہے کہ ہر صوبہ ہر ضلع ہمارا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن