لاہور پولیس کیخلاف شکایات سرفہرست، گوجرانوالہ دوسرے، فیصل آباد تیسرے نمبر پر
لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب کا شکایت سیل اپنے ہی محکمہ کے خلاف شکایات سے بھر گیا۔ ذرائع کے مطابق رواں سال میں کرپشن، اختیارات سے تجاوز، ایف آئی آر کا عدم اندراج، رشوت خوری سمیت 95ہزار شکایات موصول ہوئیں۔ اعداد و شمار کے مطابق آئی جی پنجاب کے شکایت سیل میں لاہور پولیس کے خلاف سب سے زیادہ 18ہزار 7سو، دوسرے نمبر پر گوجرانوالہ پولیس کے خلاف 12ہزار 9سو، فیصل آباد 12ہزار 7سو کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ آئی جی کمپلینٹ سیل میں ایف آئی آرکے عدم اندراج کی 51ہزار 181شکایات درج کروائی گئیں۔ ناقص تفتیش کی 21ہزار 9سو درخواستیں، رشوت خوری اورکرپشن کی 13ہزار ایک سو شکایات، ناقص پولیس سروسز 430سواور دیگر 3700 شکایات موصول ہوئیں جبکہ تاحال 12ہزار سے زائد شکایات زیر التواء ہیں۔