• news

بنگلہ دیش: مسلسل بارشوں نے ڈھاکہ میں تباہی مچا دی


ڈھاکہ (شنہوا) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں بدھ کے روز معتدل اور موسلا دھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور سڑکوں پر ٹریفک میں خلل پڑا۔ 2 کروڑ سے زائد آبادی والے شہر کے مختلف حصوں میں سڑکیں، گلیاں اور ذیلی گلیاں ٹخنوں سے گھٹنے تک پانی میں ڈوب گئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ای پیپر-دی نیشن