• news

سیلاب زدگان کی مدد مستقل عمل، بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: گورنر پنجاب 


لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد ایک مستقل عمل ہے ان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے ملک اس وقت بحران کی کیفیت میں ہے، اس کار خیر میں سب کو مل کر اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات گورنر پنجاب  بلیغ الرحمان نے لاہور میںسپرئیر  یونیورسٹی کی ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان سے ملاقات کے دوران کہی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر عائشہ زاہد بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں پاک فوج، حکومت، ادارے، مخیر حضرات اور پوری قوم سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ نجی جامعات سیلاب زدگان کے لیے اچھا کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت میں ہی سکون قلب ہے۔ اس موقع پربات کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ ایپ سپ کی طرف سے 35 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کی جا چکی ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان نے سپیرئر یونیورسٹی کی طرف سے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 10 ملین کی خطیر رقم سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے پروجیکٹ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

ای پیپر-دی نیشن