• news

ہسپتال کی وفاق منتقلی کے حکم پر عملدرآمد کی درخواست حکومت سے جواب طلب


لاہور (سپیشل رپورٹر) شیخ زید ہسپتال کو وفاق کی تحویل میں دینے کے حکم پر عمل درآمد کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے۔ ہائیکورٹ نے وفاق کو جواب داخل کرانے کی مہلت دے دی۔ لاہور جسٹس شجاعت علی خان نے  سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل  نے د لائل  میں کہا کہ سپریم کورٹ نے لاہور میں واقع شیخ زید ہسپتال کو پنجاب سے وفاق منتقلی کا حکم دے رکھا ہے۔ عدالتی حکم کے  باوجود شیخ زیدہسپتال کو پنجاب سے وفاق منتقل نہیں کیا جا رہا ہے۔ عدالتی حکم عدولی سے ڈاکٹر، پیرامیڈیکل سٹاف اور مریض مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ شیخ زید ہسپتال کے وکیل نے عدالت کو بتایا ہسپتال کی وفاق منتقلی کا عمل جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن