70 وزرا، 240 کا ڈالر، 4000 من آٹا غریب کی مزید بربادی ،شیخ رشید
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 70 وزرا، 240 کا ڈالر، 4000 من آٹا غریب کی مزید بربادی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ بجلی کا بل،بچوں کی فیس اور مکان کے کرایے کے بعد چولہا نہیں جلتا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی مدت میں صدر کی منظوری کے بغیر اضافہ نہیں ہو سکتا، ایشیائی کانفرنس میں وزیراعظم اور نہ ہی وزیر خارجہ شریک ہوئے، ستمبر اکتوبر اہم مہینے ہیں،سب لوگ عمران خان کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔