• news

یورپی پابندیاں گیس فراہمی میں رکاوٹ پیوٹن : روس توانائین نظام پر حملہ کر سکتا ہے یوکرائن


ماسکو (اے پی پی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ یورپ کو نارڈ سٹریم ون پائپ لائن سے گیس کی  فراہمی میں مشکلات کی اصل وجہ روس پر عائد کردہ مغربی پابندیاں ہیں۔ یہ بات انہوں نے جرمن چانسلر اولف شولز سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران کہی۔ انہوں نے یورپی توانائی کے شعبے کی موجودہ صورتحال کو بیان کرتے ہوئے زور دیا کہ روس توانائی کے وسائل کا قابل بھروسہ فراہم کنندہ رہا ہے اور رہے گا۔ روس  اپنی تمام معاہدے کی ذمہ داریوں کو پورا کرتا ہے اور موجودہ رکاوٹیں روس مخالف پابندیوں کی وجہ سے ہیں۔ روسی صدر  نے کہا کہ  نارڈ سٹریم 2 سے گیس فراہمی کے آپریشن کی اجازت نہ دینے کے پیش نظر یورپ کو  درپیش توانائی کے مسائل کے لیے روس کو مورد الزام ٹھہرانا خود غرضی ہے۔ یوکرائن کے سینئر مشیر نے خدشہ کا اظہار کیا، روس کی جانب سے توانائی نظام پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن