آواز سے جسم میں خطرناک امراض کا پتہ چلانے والی ایپ
واشنگٹن (نیٹ نیوز) محققین انسانی آوازوں کا ایک ایسا ڈیٹا بیس بنا رہے ہیں جسے وہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی ٹولز کے ذریعے خطرناک بیماریوں کی تشخیص میں مدد لے سکیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی مالی اعانت سے چلنے والے ایسے پروجیکٹ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں انسانی آواز کو کسی ایسی چیز میں تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ہے جسے بیماری کی تشخیص میں بائیو مارکر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ پروجیکٹ چار سال تک چلے گا اور اس دوران نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ 14 ملین ڈالر تک کی فنڈنگ جمع کر سکتی ہے۔