• news

ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کی جانب سے بجٹ روکنے پر ملازمین کا احتجاج 


لاہور (خبرنگار) صوبائی ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ اکائونٹس نے پنجاب بھر کے اضلاع کے لیے جاری 25 کروڑ کا غیر ترقیاتی بجٹ دو ماہ سے روک رکھا ہے جس کے باعث دفاتر میں اسٹیشنری تک موجود نہیں ہے۔ فیصل آباد ڈویژن کے 5 کروڑ جاری نہ کرنے اور عمارت کا سالانہ کرایہ 18 لاکھ ادا نہ ہونے پر ملازمین نے دو گھنٹے قلم چھوڑ ہڑتال کی اور پی ڈی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ محکمہ لوکل فنڈز آڈٹ میں صوبائی ڈائریکٹر عامر سعید  کے خلاف کرپشن اختیارات کے ناجائز استعمال کی لاتعداد درخواستیں محکمہ فنانس کو وصول ہو چکی ہیں، جن کی انکوائریاں زیر التوا ہیں۔ ملازمین نے روازنہ کی بنیاد پر دو گھنٹے قلم چھوڑ ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ملازمین نے سیکرٹری فنانس سے صورتحال پر نوٹس لیتے ہوئے صوبائی  ڈائریکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غیر ترقیاتی بجٹ رشوت نہ دینے کے جرم میں جاری نہیں کیے جا رہے ہیں۔ پی ڈی عامر سعید کا کہنا ہے کہ میں کسی کو موقف دینے کا پابند نہیں ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن