• news

سیلاب متاثرین کی مدد سب کا قومی فریضہ ہے: مولانا عبدالرئوف 

لاہور( خصوصی نامہ نگار)13 جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس کے سرپرست وسربراہ متحدہ علماء کونسل مولاناعبدالرئوف ملک الائنس کی سپریم کونسل کے چیئرمین مفتی عاشق حسین صدرجے یوپی پنجاب اورکنوینئرالائنس علامہ محمدممتازاعوان ڈپٹی کنوینئرز ڈاکٹر فریداحمدپراچہ ،مفتی غلام حسین نعیمی ،مولانامحمدالیاس چنیوٹی (ایم پی اے) و دیگر نے مشترکہ بیان میںکہاکہ ملکی تاریخ کے بدترین سیلاب اورتباہ کن بارشوںنے ملک وقوم کوانتہائی تباہی سے دوچار کردیاہے ۔ان حالات میںسیلاب زدگان کی مددوانکی بحالی ہم سب کا قومی فریضہ ہے کہ پوری پاکستانی قوم آگے بڑھ کرسیلاب زدگان کی پہلے کی طرح زیادہ سے زیادہ دل کھول کرمددکرے انکے نقصانات کاازالہ اور دکھوں کامداواکرے جودینی وملی اورقومی فریضہ ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن