• news

یہ وقت سیاست کا نہیں متاثرین کی مدد کرنے کا ہے : نواز ہاشمی


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے صدر محمد نواز ہاشمی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا فتنہ اور فساد عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے یہ لوگ ملک میں فساد پھیلانا چاہتے ہیں لیکن یہ سیاست کا نہیں بلکہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کا وقت ہے جبکہ وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے حکومت اپنا کام کر رہی ہے،پی ٹی آئی جلسوں پر کروڑوں روپے ضائع کرنے کی بجائے یہ رقم سیلاب متاثرین کی امداد پر خرچ کرتی تو متاثرین کی بحالی میں مدد ملتی ، اپنے ایک بیان میں محمد نواز ہاشمی ایڈووکیٹ نے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے نما ئشی کردار ادا کررہی ہے اور فنڈز نہ ہونے کا بہانہ بنایا جارہا ہے مگر حکومت پنجاب کے پاس وزرا کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کیلئے 30 کروڑ روپے موجود ہیں جو صوبے کے حکمرانوں کے قول و فعل میں تضاد کا کھلا ثبوت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن