عمران خان کی انتشاری سیاست سے معیشت مشکلات کا شکار ہے: اشرف بھٹی
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی انتشار کی سیاست کی وجہ سے عام آدمی اور ملکی معیشت مشکلات کا شکار ہے اس وقت حقیقی معنوں میںوفاقی حکومت اور سندھ حکومت ہی حقیقی معنوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی دن رات بحالی کے لئے کوشاں ہیں جبکہ جس شخص یعنی عمران خان کی کے پی کے اور پنجاب میں حکومت ہے وہ شخص اس موقع پر بھی اپنے صوبائی حکمرانوں کے ساتھ ملکر فوٹو سیشن اور ہیلی کاپٹر کی سیرو تفریح میں مصروف ہے۔