• news

سیا ستدانوں  کی فو ج کے معاملات میں داخل اندازی نہیں کرنی چا ہئیے: شجاعت 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مناسب یا غیر مناسب تو علیحدہ بات ہے لیکنسیاستدانوں کو فوج کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے اور نہ ہی سیاستدان فوج کو سیاسی الجھنوں میںڈالیں، اس سے ہمارے ملکی مفاد کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہوتا ہے جس کا فائدہ پاکستان کے دشمن عناصر اٹھا سکتے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اب تو یہاں تک ہو رہا ہے کہ ٹیلی ویژن کے ڈراموں میں فوج کے کمانڈوز کے نام لے کر ڈرامے کیے جا رہے ہیں اور شادیوں میں بھنڈ بیٹھے ہوئے افراد کے سامنے آ کر پتہ کرتے ہیں کہ ان میں فوجی کون ہے، وہ جنرل ہو یا نہ ہو تالیاں بجا کر اشارہ کر کے ایک دوسرے کو کہتے ’’بھاگ لگے رہن سانوں وی کجھ دیو‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی اور اخبارات میں فوجی افسروں کے متعلق برادری ازم کو موضوع بنا کر گفتگو کی جاتی ہے۔ ہم سب سیاستدانوں کو عہد کرنا چاہیے کہ اس روش کو ختم کریں۔ فوج سمیت کسی بھی طبقے کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن