وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے کل لندن جائیں گے
لاہور( این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف 18 ستمبر کو مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے لندن میں ملاقات کریں گے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 17 ستمبر کو لندن روانہ ہوں گے اور 18 ستمبر کو اپنے بڑے بھائی اور پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ کابینہ کے 3 اہم ارکان کا بھی لندن جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف سیاسی و معاشی صورتحال پر نواز شریف کو بریفنگ دیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف لندن دورے کے دوران ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں بھی شریک ہوں گے۔