پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اعلان میں تاخیر
آباد (نمائندہ خصوصی)پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان تاخیر کا شکار ہو گیا ،ذرائع نے بتایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظر ثانی کی سمری تیار کی گئی تھی تاہم وزیر اعظم کی طرف سے اس کی حتمی منظوری نہیں مل سکی ،وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ہی نئی قیمتوں کا نوٹیفکشن جاری کیا جائے گا۔وزارت خزانہ کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے میں مکمل خاموشی جاری رہی ۔