• news

حضرت داتا گنج بخش کا عرس رسم چادر پوشی سے شروع ہو گیا 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) حضرت داتا گنج بخش کے979 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ عرس کی تقریبات کا آغاز سپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب سیّد رفاقت علی گیلانی، سیکرٹری اوقاف پنجاب میاں ابرار احمد، سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب مسعود مختار اور ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے رسمِ چادر پوشی سے آغاز کیا۔ افتتاحی تقریب میں طارق محمود جاوید، محمد اسلم ترین، ایڈمنسٹریٹر اوقاف داتا دربار شاہد حمید ورک، منیجران اوقاف داتا دربار شیخ محمد جمیل، طاہر مقصود اور امور مذہبیہ کمیٹی کے ممبران سمیت ملک بھر کے معروف قرا، نعت خواں حضرات نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ خطیب داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی نے ملک وقوم کی فلاح بالخصوص ڈینگی و کرونا جیسے موذی امراض سے نجات کے لیے دعائے خیر کی۔

ای پیپر-دی نیشن