عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں: ملک رشید احمد
کوٹ رادھاکشن (نمائندہ نوائے وقت) ملک رشید احمد خاں ایم این اے حلقہ این اے 138 کی جانب سے وعدوں سے تکمیل کا سفر شروع ہو گیا افتتاحی تقریبات کا اہتمام جو مرضی کرے عوام کو سہولیات انکی دہلیز پر ملنی چاہیے جسکا منہ بولتا ثبوت پیماڑ اوتاڑ روڈ جو درجنوں دیہاتوں کے افرادکی گزرگاہ ہے اور اسکے ساتھ ساتھ قصور تا کوٹ رادھاکشن روڈ اور کوٹ رادھاکشن کی عوام کے گیس کے مسائل بھرپور کاوش سے حل کئے جارہے ہیں اس موقع پر ملک رشید احمد خاںنے کوآرڈینیٹر ملک خالد عمر ایڈووکیٹ اور ساجد اللہ پارواکے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ اپنے حلقے کی عوام سے کیا ہر وعدے کی تکمیل کا سفر شروع کررکھا ہے آنے والوں دنوں میں عوام کو کوٹ رادھاکشن کے شہریوں کو دو مین انٹرنس پوائنٹ ٹول ٹیکس چوک تا پاکستان چوک اور پاکستان چوک تا ہندال چوک تک پختہ روڈوں کا تحفہ بھی دیں گے۔