• news

پنشنوں میں 5فی صد اضافہ یکم اپریل والے پر بھی لاگو کیا جائے:ثناء اﷲکھوکھر

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)آل پنجاب گورنمنٹ پینشنرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ثناء اﷲکھوکھر، سیکریٹری جنرل بشیر احمد سیال اور سرپرست اعلی پروفیسر چوہدری صلاح الدین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کی پینشن میں ایک اپریل سے دس فیصد اضافہ اور یکم جولائی سے دوبارہ پانچ فیصداضافہ کیا تھا لیکن یکم جولائی کا اضافہ یکم اپریل کو ہونے والے دس فیصد اضافہ پر ادانہیں کیا گیاجو سراسر پینشنرز کے ساتھ ناانصافی ہے۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ یکم جولائی کو ہونے والا پانچ فیصداضافہ یکم اپریل کو ہونے والے دس فیصد اضافہ پر بھی اداکیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن