• news

الخدمت کے کارکن سیلاب متاثرین کو بروقت امداد پہنچا تے ہیں:امان اﷲچٹھہ 

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)جماعت اسلامی کی صوبائی شوریٰ کے رکن امان اﷲچٹھہ نے کہا ہے کہ الخدمت  فائونڈیشن کے کارکن تمام تر مشکلات کے باوجود سیلاب متاثرین کو امداد پہنچا تے ہیں۔ الخدمت کا یہی امتیازی کردار ہے جس کی وجہ سے مخیر حضرات کے ساتھ عام آدمی بھی ریلیف فنڈ دینے میں ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتا ہے۔ وہ جماعت اسلامی کی طرف سے ضلع صدر الخدمت طارق یعقوب کی سرکردگی میں دوٹرک امدادی سامان اور دس کارکنوں پر پر مشتمل قافلہ کے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ دڑابن میں پانچ سو خاندانوں میں آٹا دال چینی چائے کپڑے بستروغیرہ تقسیم کرنے کے بعد واپسی پر گفتگو کررہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن