نواز شریف کو قوم کے دلوں سے نکالا نہیں جاسکتا: چوہدری انصار
بھکھی(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے جنرل سیکرٹری و سابق سیکرٹری بار چوہدری انصار احمد رندھاوا یڈووکیٹ نے کہا ہے کہ(ن) لیگ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے عزم،ویژن اور منشور کے تحت ملک بھر میں عوامی فلاح و بہبود پر مبنی شفاف نظام کی بنیاد رکھی ہے اور اپنے ہر دور اقتدار میں عوام کی مثالی خدمت و ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے، قائد میاں محمد نواز شریف قوم کے ہر دلعزیز لیڈر ہیں جنہیں قوم کے دلوں سے نکالا نہیں جاسکتا، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چوہدری انصار احمد رندھاوا ایڈووکیٹ نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی جلد واپسی یقینی ہے وہ ڈاکٹرز سے حتمی میٹنگ کے بعد پاکستان آمد کا اعلان کریں گے سیاسی مخالفین کی بیان بازی اور الزام تراشی قوم کو نواز لیگ سے دور نہیں کرسکتی نہ کارکنان کے عزم و ہمت کو توڑ سکتی ہے ہمارے ارادے مضبوط اور عزم جواں ہیں۔