مسلمانوں کو سیلاب زدگان کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنی چاہئے:ڈاکٹر فیض احمد
قصور ( نمائندہ نوائے وقت) تمام مسلمانوں کو سیلاب زدگان کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنی چاہئے، اسلام ہمیں اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ مخیر حضرات کو چاہئے کہ سیلاب زدگان کو گھر بنا کر دیں کیونکہ ان کی سب سے بڑی ضرورت گھر ہی ہے، ہمیں اللہ کو بھی راضی کرنا چاہئے ، پوری قوم کو اجتماعی توبہ کی بھی ضرورت ہے ، ان خیالات کا اظہار مذہبی سکالر ڈاکٹر فیض احمد بھٹی نے پریس کلب مصطفی آباد میں پریس کانفرنس کرتے کیا۔، انہوں نے مزید کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہمیں ایسے افراد کو اپنے صدقہ خیرات ، سیلاب زدگان کی مدد کیلئے ایسی تنظیموں کا انتخاب کرنا چاہئے جن کا متاثرہ علاقوں میں نیٹ ورک موجود ہے۔ ڈاکٹر فیض احمد بھٹی کی پریس کلب مصطفی آباد آمد پر محمد عمران سلفی، زرار علی خاں، ارشد علی شامی، رانا توقیر احمد، مہر مراد علی ودیگر نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر حکیم ابرار احمد کمبوہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔