صارفین پورٹل اور ایپ پر غیر معیاری اشیا کی شکایات درج کرائیں:عاصم علی اعوان
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ضلعی تحفظ صارف کونسل عاصم علی اعوان نے خرید و فروخت سیکرٹری انڈسٹریز ویلفیئر احمد جاوید قاضی اور میاں محمد اسلم اقبال کی ہدایت پر حاضرین کو بتایاکہ حکومت پنجاب نے صارفین کی مشکلات کے ازالہ ‘ ان کی شکایات کے فوری حل کے لئے اندراج شکایات پورٹل اور موبائل ایپ کا اجراء کر دیا ہے۔ جس پر صارفین گھر بیٹھے اپنے کمپیوٹر یا موبائل ایپ کے ذریعے غیر معیاری اشیاء وخدمات کے خلاف شکایات درج کروا سکتے ہیں۔ ،انہوں نے بتایاکہ کنزیومر کونسل اتھارٹیز اور کنزیومر کورٹ صارفین کی شکایات حل کرنے کے لئے پوری مستعدی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے تما م این جی اوز کے سر براہان پر زور دیاکہ وہ اس پیغام کو گھر گھر پہنچائیں ۔ اجلاس میں سوشل ورکرز و سر براہان این جی اوز کے علاوہ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے شر کت کی آخرمیں اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ضلعی تحفظ صارف کونسل گوجرانوالہ عاصم علی اعوان نے صدر این جی اوز عبدالرئوف مغل اور پیٹرن ان چیف کا بھی شکریہ ادا کیا۔