• news

کمشنر لاہور کا چہلم امام حسین ؓ کے جلوس کے روٹ  حویلی الف شاہ کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا 


لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد عامر جان نے چہلم امام حسین ؓکے مکمل جلوس روٹ و حویلی الف شاہ کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے چہلم امام حسین ؓکیلئے انتظامات کا جائزہ لیا اور چہلم جلوس روٹ کی بریفنگ لی۔ کمشنر لاہورنے پورے چہلم جلوس روٹ کا پیدل دورہ کیا۔ حویلی الف شاہ تا کربلا گامے شاہ کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ چہلم امام حسین ؓکی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پیچ ورک، سٹریٹ لائٹس و دیگر انتظامات کی فراہمی بروقت اور سو فیصد ہوگی۔ کمشنر لاہور نے ایم سی ایل کو چوبیس گھنٹوں میں جلوس راستوں سے لٹکتی تاریں ہٹانے کا حکم دیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن