• news

ن لیگ کو کالے کرتوتوں کا حساب دینا پڑ رہا ہے تو چیخیں نکل رہی ہیں ‘فیاض چوہان  


لاہور (این این آئی) ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ (ن) لیگ کو اپنے کالے کرتوتوں کا حساب دینا پڑھ رہا ہے تو انکی چیخیں نکل رہی ہیں ،نالائق لیگ نے ہر ادرے کو برا بھلا کہا اور انکو متنازع بنایا،اب سارا خاندان اور انکے حواری معصوم بنے ہوئے ہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جنکا اپنا کردار سوالیہ نشان ہے وہ عمران خان کو اقدار سکھاتے ہیں،میرے قائد کو لمبے بوٹ پہن کر سیلفیاں بنوانی نہیں آتیں۔ عوام کے حقیقی خیر خواہ نے سیلاب متاثرین کے لئے سب سے پہلے اربوں روپے اکٹھے کئے ۔لوٹ مار ایسوسی ایشن کو تو کوئی ایک دھیلا دینے کو تیار نہیں۔ عمران خان حقیقی معنوں میں دین کے خادم ہیں۔ دین کی خدمت اور ترویج جتنی عمران خان کیدور میں ہوئی کسی اور میں نہیں ہوئی۔ (ن) لیگ اپنی نالائقیوں کا ذمہ پی ٹی آئی پر ڈال رہی ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا۔ ایک بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے چوروں اور لٹیروں نے چلتی حکومت کو گرایا۔ اپنی نالائقیوں کی وجہ سے امپورٹڈ حکومت عوامی حمایت کھو چکی ہے۔ بد ترین کارکردگی کی وجہ سے یہ عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ عمران خان کی ایک کال پر پوری پاکستانی عوام سڑکوں پر نکل آتی ہے۔ چوروں، لٹیروں اور نوسر بازوں کے لئے اقتدار کے دروازے ہمیشہ کے لئے بند ہیں۔ عوام مقبول لیڈر عمران خان کو دو تہائی اکثریت کے ساتھ واپس لائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن